۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت السالام اقا حسینی

حوزہ/ ایران کے شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: ایران امریکہ کی جانب سے تمام اقتصادی پابندیوں کے اٹھائے جانے میں سنجیدہ ہے اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کو چاہئے کہ وہ مذاکرات میں امریکی شیطان سے ہوشیار رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین بہاءالدین آقا حسینی نے شہر محمد یہ کے مسئولین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے گرلز سکول میں ہوئے دلخراش سانحہ کی پشت پر امریکی شیطانی سیاست ہے۔ تمام مسلمان یک زبان ہو کر اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: مظلوم فلسطینیوں کا دفاع انقلاب اسلامی اور ملت ایران کی اہم ترین آرزؤوں میں سے ہے اور قیمتی میراث ہے جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے یادگار چھوڑی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین آقا حسینی نے کہا: ملت فلسطین کی مزاحمت اور فلسطینی مجاہدین کے راسخ ایمان اور خدا پر توکل کے نتیجہ میں فلسطین یقینا آزاد ہوگا اور غاصب صیہونی حکومت کو رسوائی اور بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: ملت مجاہد فلسطین نے اب تک بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں اور وہ ہرگز دشمن کے مقابلے میں سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

انہوں نے آخر میں کہا: ایران تمام اقتصادی پابندیوں کو اٹھائے جانے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہے اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کو چاہئے کہ وہ مذاکرات میں امریکی شیطنت سے ہوشیار رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .